عمران خان سے آج اہل خانہ کی متوقع ملاقات، جیل حکام کو فہرست موصول

عمران خان سے آج اہل خانہ کی متوقع ملاقات، جیل حکام کو فہرست موصول

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی خاندان کے افراد کی آج ملاقات کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ان کی خاندان کے افراد کی آج ملاقات کا امکان ہے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی ۔

فہرست میں علیمہ خان ،نورین نیازی اور عظمی خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں ۔

Scroll to Top