پاکستان کی فضائی حدود کل 11مئی دوپہر 12:00 بجے تک بند رہیں گی

پاکستان کی فضائی حدود کل 11مئی دوپہر 12:00 بجے تک بند رہیں گی

فیصلے سے متاثرہ ہونیوالی پروازوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا اثر نہ صرف تجارتی پروازوں پر بلکہ بین الاقوامی پروازوں پر بھی پڑیگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود 11 مئی دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان فضائی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج صبح فجر کے وقت ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا، جس کے تحت پاکستان نے بھارتی ایئربیس، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ، اُڑی سپلائی ڈپو اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ سمیت متعدد اہم عسکری اور اسٹریٹجک اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

اس فیصلے سے متاثرہ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا اثر نہ صرف تجارتی پروازوں پر بلکہ بین الاقوامی پروازوں پر بھی پڑے گا۔

پاکستان کی جانب سے یہ اقدامات اس بات کا غماز ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے، اور حالات میں مزید پیچیدگی کی صورت میں فضائی حدود کی بندش کا دورانیہ بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top