اگر ہم پر حملہ ہوا تو جواب اسی زبان میں دیں گے، سابق آئی جی خیبرپختونخوا اختر علی شاہ

اگر ہم پر حملہ ہوا تو جواب اسی زبان میں دیں گے، سابق آئی جی خیبرپختونخوا اختر علی شاہ

سابق آئی جی خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایٹمی قوتیں ، ایٹم بم کوئی کھلونا نہیں ہے، اگر وہ ہمارے تنصیبات کو نقصان پہنچائنگے تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مودی کہہ رہے ہیں کہ بھارت ایک بڑی طاقت ہے، لیکن کام بچوں والے کر رہے ہیں۔ پاکستان نے صبر سے کام لیا ہے، اگر ہم پر کوئی وار کرے گا تو ہم دفاع کا حق بھرپور رکھتےہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق آئی جی خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ نے ’’ پختون ڈیجیٹل ‘‘ کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی قوتیں ہیں، ایٹم بم کوئی کھلونا نہیں ہے، اگر وہ ہمارے تنصیبات کو نقصان پہنچائنگے تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، عالمی امن کو بہت بڑا خطرہ ہے،امریکہ سعودی اور عالمی قوتوں کو چاہئے کہ ثالثی کا کردار ادا کرے۔ اگر صورتحال خراب ہوئی تو یہ عالمی معیشت کو بڑا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ انڈین میڈیا کہہ رہا ہے کہ پشاور میں آگ لگی ہوئی ہے، اس وقت میں باہر بیٹھ کر چائے پی رہا تھا، آگ ضرور لگی تھی لیکن کباب کی کڑاہی کی نیچے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یقیناً پاکستان ائر فورس کے پاس دنیا کا نمبر ون ائر ڈیفنس سسٹم موجود ہے، بھارتی مزائل اور ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا کیا۔پہلگام واقع کے ثبوت ابھی تک بھارت نے پیش نہیں کیے۔انڈیا کے طرف سے کوئی ثبوت نہیں پیش کیا گیا،مفروضوں پر کام نہیں چلتے۔ انڈیا کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ورنہ دیر ہوجائے گی۔

Scroll to Top