باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہنگامی اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا

خیبرپختونخوا حکومت کا بھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونےوالوں کے ورثا کےلیے امدادی پیکیج کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبر پختونخوا صوبے سے تعلق رکھنے والے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اگر ہم پر حملہ ہوا تو جواب اسی زبان میں دیں گے، سابق آئی جی خیبرپختونخوا اختر علی شاہ

وزیراعلی کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Scroll to Top