بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے ایک “مکمل اور فوری جنگ بندی” پر اتفاق کر لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ پیش رفت امریکی ثالثی کے بعد سامنے آئی ہے جس کا مقصد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

صدرٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا: “ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد جو امریکہ کی ثالثی میں ہوئی مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے ایک مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں ممالک کو عقل مندی اور بہترین فہم و فراست کے استعمال پر مبارکبادپیش کرتاہوں ۔

Scroll to Top