ایل او سی پر غیر معمولی سرگرمیاں، بھارتی فوج نے سرحدی دیہات خالی کرا لیے

بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی،لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ

بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر اچانک گولہ باری شروع کردی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مظفر آباد، بھمبھر، برنالہ، چھجوڑیہ میں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

دوسری جانب پاک فوج کے جوان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

Scroll to Top