پی ایس ایل سیزن 10 کے ملتوی میچز جلد کرانے کا امکان

پی ایس ایل سیزن 10 کے ملتوی میچز جلد کرانے کا امکان

پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے ملتوی میچز کے جلد کرانے کا امکان ہے، پی ایس ایل انتظامیہ نے میچز کی تاریخوں کے تعین کے لیے ہوم ورک شروع کر دیا ہے

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو تیار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، حالیہ پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد فرنچائزز نے نہ صرف غیر ملکی بلکہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا پیغام دے دیا ہے۔

فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کو یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑ سکتا ہے، اس سلسلے میں پی ایس ایل انتظامیہ نے سیزن 10 کے باقی میچز کے حوالے سے ابتدائی ہوم ورک بھی شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ سیزن کے بقیہ تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کرائے جائیں، تاکہ سیکیورٹی اور لاجسٹکس کے معاملات کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہدآفرید ی اور شعیب ملک کا سیز فائر کا خیرمقدم،افواجِ پاکستان کی بہادری کو سلام

پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیاگیا تھا تاہم صورتحال بہتر ہونے پر ملتوی شدہ میچز جلد کرانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

Scroll to Top