بادل برسنے کو تیار! خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

بادل برسنے کو تیار! خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ باجوڑ، کوہاٹ، خیبر اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش، اور چند ایک علاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ اور بونیر میں بارش متوقع ہے، جبکہ کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور اور مہمند میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ باجوڑ، کوہاٹ، خیبر اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش، اور چند ایک علاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ بھی موجود ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور قائم ہے، مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری جبکہ کالام میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top