18 سال بعد پیش رفت! پشاور سیف سٹی منصوبے پر کام کا آغاز، 6 ماہ میں تکمیل کا ہدف

18 سال بعد پیش رفت! پشاور سیف سٹی منصوبے پر کام کا آغاز، 6 ماہ میں تکمیل کا ہدف

آئی جی خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ 18 سال کے تعطل کے بعد پشاور میں سیف سٹی منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جسے آئندہ 6 ماہ میں مکمل کر لیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر کے 100 سے زائد اہم مقامات پر 700 سے زائد کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن کی مدد سے شہر کی نگرانی اور سکیورٹی مؤثر انداز میں کی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذوالفقار حمید نے مزید بتایا کہ پراجیکٹ کی تکمیل میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے منصوبے کی لاگت کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سیف سٹی منصوبہ 17 ارب روپے میں مکمل ہوا تھا، جبکہ پشاور میں یہ منصوبہ صرف 2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود منصوبے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے، اور یہ پشاور کے شہریوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

Scroll to Top