صدر ٹرمپ کے پیوٹن سے رابطے سے قبل وزرائے خارجہ کی اہم گفتگو

صدر ٹرمپ کے پیوٹن سے رابطے سے قبل وزرائے خارجہ کی اہم گفتگو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان یوکرین تنازع پر اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا اور اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے روس پر زور دیا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری سے ممکن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر بات کریں گے جس کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی اور نیٹو اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ پر ٹرمپ کی سفارتی پیش قدمی، پوٹن اور زیلنسکی سے رابطے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان رابطوں کے نتیجے میں جنگ بندی اور امن کی راہ ہموار ہوگی۔

Scroll to Top