عید تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

رواں ہفتےموسم کیسا رہیگا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ 28 مئی سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک گرج چمک، آندھی اور بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پشاور، ایبٹ آباد، مردان، دیر، سوات، کوہاٹ اور ہنگو جبکہ بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت اور بارکھان سمیت دیگر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں، اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کا انکار مسترد،عدالت کا دوبارہ پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم

خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھرٹی ( این ڈی ایم اے ) نے رواں سال ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

Scroll to Top