محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

Pakistan SCO Summit 2026

ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالائی علاقوں اور چند ساحلی مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع بشمول دیر، سوات، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، البتہ کراچی سمیت دونوں صوبوں کے ساحلی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخو امیں حالیہ بارشیں، جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

اس کے علاوہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top