مہمند: ضلع مہمند میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران تحصیل صافی کے خانقا ماربل مائن میں آسمانی بجلی گرنے سے دو مزدور جاں بحق اور ایک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے باجوڑ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جان بحق افراد کے جسمانی باقیات کو ہیڈکوارٹر غلنئی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،4افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ضلع بھر میں حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔