مودی کا نقاب اتر چکا، بھارتی عوام کا اب اپنی قیادت پر اعتماد نہیں رہا ، ثمر ہارون بلور

خیبرپختونخوا میں دھڑے بندی کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا: ثمر ہارون بلور

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت شدید دھڑے بندی کا شکار ہو چکی ہے اور وزیراعلیٰ و اسپیکر الگ الگ صفوں میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین شکیل خان، عاطف خان اور دیگر خود اپنی ہی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حالیہ ملاقات کو بھی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ یہ ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے، ترقیاتی کام ٹھپ ہو چکے ہیں، سراج الحق

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے عوام کو بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا حکومت میں جاری اختلافات اور کرپشن الزامات کے حقائق کیا ہیں، تاکہ جمہوری عمل شفاف انداز میں آگے بڑھ سکے۔

Scroll to Top