سیاسی اتحاد کی افواہیں بے بنیاد، حکومتیں جے یو آئی کے بغیر نہیں چل سکتیں، مولانا فضل الرحمان

سیاسی اتحاد کی افواہیں بے بنیاد، حکومتیں جے یو آئی کے بغیر نہیں چل سکتیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے سیاسی اتحاد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، جے یو آئی کے بغیر حکومتیں بنتی نہیں یا پھر چلتی نہیں ہیں۔

کراچی میں سینیٹر فیصل واوڈا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کو عزت دینا اچھی بات ہے اور موجودہ حالات میں قوم کو اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مسائل اور کچھ مشکلات ضرور ہیں لیکن ہمیں اپنے عوام کی جنگ لڑنی ہے، جے یو آئی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو قوم نے وحدت کا مظاہرہ کیا، اور قوم کا کردار مثالی تھا جو تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کی وطن سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “مولانا نے ہماری افواج کا حوصلہ بڑھایا، بھارت سے جنگ جیتی”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملاکنڈ کی آئینی حیثیت ختم کرنے اور 10 فیصد ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج

فیصل واوڈا نے دلچسپ انداز میں کہا ابھی ہم نے شطرنج کی بساط کو جھاڑا ہے، مولانا صاحب کی اجازت سے اسے ٹیبل پر رکھیں گے پھر گیم شروع ہو گی۔ پیادہ کون گرانا ہے کیسے آگے بڑھنا ہے اور ملک کو کیسے چلانا ہے یہ سب طے کریں گے

Scroll to Top