سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 72 کلومیٹر تھی۔

مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو اور مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top