امریکی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان مخالف الزامات پر بھارتی صحافی کی سرزنس کردی

ایران و عراق کا سفر نہ کریں، امریکی شہریوں کے لیے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں ایران اور عراق کے سفر سے مکمل گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ امریکا کی اولین ترجیح اپنے شہریوں کی حفاظت ہے، اسی لیے خطرے کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں موجود امریکیوں کی مدد کے لیے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، جو جنگ زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد فراہم کرے گی۔

ترجمان نے کیف پر گزشتہ رات ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس حملے میں ایک امریکی شہری جان کی بازی ہار گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل عاصم منیر کا امریکا میں شاندار استقبال، اوورسیز پاکستانیوں کا والہانہ خیرمقدم

ٹیمی بروس نے کہا کہ اگر کسی امریکی شہری کو ناگزیر سفر درپیش ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرے تاکہ مکمل رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔

Scroll to Top