واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ حملے کے بعد امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں حملہ کیے گئے مقامات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور یہ حقیقت سب کو معلوم ہے، تاہم امریکی میڈیا جعلی خبریں پھیلا کر ان کامیابیوں کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے خاص طور پر سی این این، اے بی سی اور این بی سی کے صحافیوں کو جھوٹ پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ میڈیا میں موجود اخلاقی گراوٹ کی وجہ سے یہ مسئلہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔

انہوں نے میڈیا کی کم ہوتی ہوئی ریٹنگز کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب، امارات اور بحرین کی قطر پر ایرانی حملے کی شدید مذمت
دوسری جانب عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے باوجود ایران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔
حملوں نے ایران کے یورینیئم افزودہ کرنے کے عمل کو متاثر ضرور کیا ہے لیکن جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت برقرار ہے۔





