پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے غیر جمہوری ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے عدالتی فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیسی دو تہائی اکثریت رکھنے والی جماعت کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھنا کسی طور بھی انصاف نہیں۔
مینا خان آفریدی نے کہا کہ آج کا فیصلہ اکثریت کے ہارنے اور عسکریت کے جیتنے کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کو متزلزل نہیں کر سکتے اور پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ
صوبائی وزیر کا مؤقف تھا کہ عدالتوں کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، نہ کہ اس کو نظرانداز کیا جائے۔





