عمر ایوب کا سخت ردعمل، اسپیکر سے نااہلی ریفرنس اور فیصلے کی وضاحت مانگ لی

الیکشن کمیشن نے عمر ایوب خان کی نااہلی ریفرنس کی سماعت یکم جولائی کو مقرر کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت یکم جولائی کو مقرر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر کارروائی کرتے ہوئے کمیشن نے عمر ایوب خان کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر ایوب خان نے مبینہ طور پر آئین کی بعض شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج، نظامِ صحت پر سوالات اٹھا دیے گئے

الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو ہدایت کی ہے کہ سماعت کے روز ذاتی طور پر یا قانونی نمائندے کے ذریعے پیش ہوں۔

Scroll to Top