واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ٹیکس کٹوتی اور سرکاری اخراجات میں کمی سے متعلق بل کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بل سینیٹ میں اکثریتی ووٹوں سے منظور کیا گیا، جس کے بعد اب اسے ایوانِ نمائندگان بھیج دیا گیا ہے جہاں اس پر مزید بحث اور حتمی منظوری دی جائے گی۔
منظور شدہ بل کے تحت درمیانے اور اعلیٰ آمدنی والے شہریوں کو ٹیکس میں ریلیف دیا جائے گا جبکہ بعض سرکاری شعبوں میں اخراجات میں کمی کی جائے گی۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس بل کے ذریعے امریکی معیشت کو تقویت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم اپوزیشن نے بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیا ہے۔





