ایبٹ آباد میں ناقص گوشت فروخت کرنے والی دکانیں سیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی

حمد اللہ خان

ایبٹ آباد: ناقص گوشت کی فروخت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثناء فاطمہ نے منڈیاں کالج روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری مرغی فروخت کرنے والی متعدد دکانیں سیل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی، جس میں دکانوں میں ناقص صفائی اور غیر معیاری گوشت کی موجودگی پر فوری ایکشن لیا گیا۔

اس موقع پر دکانداروں کو صفائی کے معیارات بہتر بنانے اور سرکاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کی سختی سے ہدایت دی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں مرغی کے گوشت کی فروخت پر عارضی پابندی عائد ہے، جس کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

شہریوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور کہا کہ انتظامیہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اعادہ کیا ہے کہ غیر معیاری اشیائے خور و نوش کی فروخت کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صحت بخش خوراک میسر آسکے۔

Scroll to Top