پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے پارٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں حالیہ مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلوں اور اس کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے، پارلیمانی حکمت عملی مضبوط بنانے اور اتحادی جماعتوں سے روابط بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے موقف کو مزید مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کرے گی جبکہ قانونی ٹیم کی بریفنگ بھی دی جائے گی تاکہ عدالتی فیصلوں کے بعد حکمت عملی کو مضبوط کیا جا سکے۔
پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں پارٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔





