حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،میاں افتخار حسین

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، صوبے میں دہشت گرد پہلے سے زیادہ منظم ہو گئے ہیں مگر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

نوشہرہ کے علاقے پبی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گرد پہلے سے زیادہ منظم ہو چکے ہیں،اس وقت نیشنل پلان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اے این پی بار بار یہ کہہ رہی ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ باجوڑ دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اب تو دہشت گردوں نے صوبے کے ایڈمنسٹریٹرز کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ باجوڑ میں دہشت گردوں کے تمام گروپ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے 139 ملازمین فارغ

میاں افتخار حیسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی صرف بھڑکوں تک محدود ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے بعد صوبے میں غیر آئینی اقدامات کی گونج سنائی دے رہی ہے، اے این پی ہارس ٹریڈنگ اور جمہوری حکومت کو ہٹانے کی کسی غیر آئینی مہم کا حصہ نہیں بنے گی۔

Scroll to Top