باجوڑ دھماکہ،ہیلی کاپٹر کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایک زخمی چل بسا تھا، ایم پی اے نثار باز کا دعوی

پشاور: باجوڑ سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نثار باز نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ روز باجوڑ دھماکے کا ایک زخمی سب انسپکٹر نورحکیم کو ایمبولینس کے ذریعے پشاور منتقل کی جارہا تھا اور وہ ضلع مومند کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں دم توڑ گئے۔

انہوں نے کہاکہ اگر انہیں ہیلی کاپٹر فراہم کیا جاتا تو انکی جان بچائی جاسکتی تھی۔

]پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نثار باز کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف ہیلی کاپٹر کے ذریعے باجوڑ پہنچے، کوئی موسم کی خرابی کا مسئلہ نہیں تھا لیکن زخمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں کی جاسکی۔

ان کا دعوی تھا کہ شدید زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرنا تھا، حکام سے رابطے پر بتایا گیا تھا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کرسکتا اور یہی وجہ تھی کہ سب انسپکٹر نورحکیم ایمبولینس میں پشاور لے جاتے ہوئے غلنئی میں دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے 139 ملازمین فارغ

واضح رہے کہ گذشتہ روز باجوڑ میں دھماکے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے اور آج حکومتی وفد مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں باجوڑ پہنچا جس کے بعد انہوں نے سوات میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کے گھر فاتحہ خوانی بھی کی۔

Scroll to Top