پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات پر نوٹس لے لیا، جنید اکبر

مخالفین ہمارے 3 ارکان بھی نہیں توڑ سکتے،جنید اکبر

صدر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) خیبرپختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ مخالفین کا دعویٰ ہے کہ ہمارے 35 ارکان ان کے ساتھ ہیں ، میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے تین ارکان بھی توڑ کر دکھائیں۔

نجی ٹی وی سماء سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کے متعلق چلینج دیا اور کہا کہ مخالفین 35 ارکان کی بات کرتے ہیں میں چیلنج کرتا ہوں 3 ارکان بھی نہیں توڑ سکتے۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کا تھا اور اب بھی انہی کا ہے۔

مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سیاست تو نام ہی مذاکرات کا ہے اور پہلے بھی ہم مذاکرات کیلئے تیار تھے، آج بھی تیارہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ مذاکرات کے نام پر کوئی بتی کے پیچھے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ دھماکہ،ہیلی کاپٹر کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایک زخمی چل بسا تھا، ایم پی اے نثار باز کا دعوی

انہوں نے مزید کہا کہ بے مقصد مذاکرات نہیں ہونےچاہیے اور نہ ہی ان سے مذاکرات ہونےچاہیےجو بے اختیار ہوں۔

Scroll to Top