بھارت کی آبی چالیں الٹ گئیں، خود قدرتی آفات میں پھنس گیا

بھارت کی آبی چالیں الٹ گئیں، خود قدرتی آفات میں پھنس گیا

وہ بھارت جو ماضی میں پاکستان پر آبی جارحیت کے الزامات کی زد میں رہا ہے آج خود شدید موسمی آفات کی لپیٹ میں ہے اوراب قدرتی آفات نے خود بھارت کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

مون سون بارشوں کے نتیجے میں بھارت کے مختلف علاقوں میں تباہی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جن میں درجنوں ہلاکتیں، نقل مکانی، بجلی کی بندش اور مواصلاتی نظام کی ناکامی شامل ہے۔

نئی دہلی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 69 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 37 افراد تاحال لاپتہ ہیں، ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات نے مقامی انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث درجنوں دیہاتوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مائیکروسافٹ آفس بند ہونے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ جھوٹا نکلا

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکڑوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور کئی مقامات پر بجلی کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے، ملک کے کئی شمالی علاقے ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

Scroll to Top