پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف  بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی آڑ میں صرف انتشار پھیلانے کی کوشش کرتی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی میں بھی کئی بار فائنل کال دے چکی ہے لیکن نتیجہ ہمیشہ صفر رہا جو حالات اس وقت نظر آ رہے ہیں ان میں پی ٹی آئی کسی بڑے احتجاج کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی ملک میں احتجاج کی کالیں دیں اور سب نے دیکھا کہ ان احتجاجوں کا انجام کیا ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی بھی سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج سے نہیں روکا لیکن احتجاج اور انتشار میں واضح فرق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد سمیت کسی بھی شہر میں احتجاج کے لیے اجازت لینے کی کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کروائی،اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کا ذمہ دار خود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی مسائل کا حل پارلیمنٹ سے نکلے گا، گالم گلوچ سے نہیں، رانا ثنااللہ

بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی جماعت آئینی دائرہ کار سے باہر نکل کر احتجاج نہیں کر سکتی۔

Scroll to Top