فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا حوالدار لالک جان شہید کو 26ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

راولپنڈی :7 جولائی 2025 کو کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کی 26 ویں یوم شہادت منائی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور دیگر مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ مورچے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔

مسلح افواج اور پوری قوم کو حوالدار لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فوج اور عوام ان کی قربانی کو احترام اور شکرگزاری کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کا جذبہ آج اور آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہے۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہداء کی مقدس امانت کو سینے سے لگائے رکھیں گے اور مادر وطن کے دفاع کا مشن جرات کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top