نیب تحقیقات میں نیا موڑ،اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ کی ٹرانزیگشن کا انکشاف

نیب تحقیقات میں نیا موڑ،اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ کی ٹرانزیگشن کا انکشاف

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے ٹرانزیگشن کا انکشاف پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کوہستان سکینڈل میں نیب پیشی کے دوران انکے اکاؤنٹ میں 2024 کے دوران 60کروڑ روپے ٹرانزیگشن کا انکشاف ہوا ہے

نیب ذرائع کے مطابق پیشی کے دوران اعظم سواتی نے اس ٹرانزیگشن کو پراپرٹی کے لین دین بقیہ پیسے ظاہر کئے تاہم یہ لین دین 2016 میں کی گئی جس کی مالیت 2 کروڑ کے قریب تھی۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ اکاؤنٹس میں ہونے والے ٹرانزیکشن میں بڑا تضاد پایا گیا جس کے بنیاد پر اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہےگزشتہ جمعرات کو اعظم سواتی کو بیرونی ملک علاج کے لئے جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا تھا جس کے خلاف انہوں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت اس حوالے سے نیب اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا

اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ چونکہ پہلے سیاسی کیسز میں اعظم سواتی کا نام سیاسی بنیادوں پر ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں جس کو عدالت نے ہٹایا تھا تاہم اب مالیاتی معاملات کے حوالے ہوسکتا ہے نیب دوبارہ اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کر ے

یاد رہے کہ اعظم سواتی خیبر پختونخوا سے سینٹ آف پاکستان نشست کا امیدوار بھی ہے تاہم ایک عرصے سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سامنا بھی کر رہے جس کی وجہ سے انکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے پر وہ پابندی ختم ہوگئی تھی۔اس وقت وہ علاج کے لئے ابو ظہبی جانے چاہ رہے تھے جنہیں آف لوڈ کیا گیا

Scroll to Top