بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں فضائی نگرانی ، پاک فضائیہ کی کارروائی سے طیارے واپس

فرانسیسی کمپنی داسو ایوی ایشن نے رافیل سے متعلق بھارتی دعویٰ اور سی ای او سے منسوب بیان کی تردید کر دی

ڈسالٹ ایوی ایشن نے پیر کے روز ایک باضابطہ بیان میں ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او، ایرک ٹریپیئر کے حوالے سے سندور آپریشن میں رافیل طیاروں کے کردار پر مبینہ تبصرے کیے گئے تھے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرک ٹریپیئر نے سندور آپریشن میں رافیل کے استعمال سے متعلق کسی قسم کا آپریشنل یا تکنیکی تبصرہ نہیں کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈسالٹ ایوی ایشن کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبروں یا قیاس آرائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ پریس رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرک ٹریپیئر نے رافیل کی کارکردگی سے متعلق مخصوص تبصرے کیے ہیں۔ تاہم کمپنی نے واضح کیا کہ ان بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈسالٹ ایوی ایشن نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف مستند ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات کی اشاعت کو ترجیح دیں۔

Scroll to Top