خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

آئندہ دنوں کن سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ تفصیلات جاری

محکمہ موسمیات پاکستان نے شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے ایڈوائزیری جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی سے 14 جولائی کے دوران مری، سوات، ہنزہ، ناران، چترال، اور زیارت جیسے مشہور شمالی سیاحتی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ متوقع موسم ان علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا باعث بن سکتا ہے، شدید موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ ان علاقوں کا سفر کرنے سے قبل تازہ ترین موسمی صورتحال اور سڑکوں سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔

ایڈوائزری میں مقامی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور سیاحوں و مقامی لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی حکام اور ایمرجنسی سروسز کی ہدایات پر عمل کریں۔

Scroll to Top