بائیڈن کی خارجہ پالیسیوں نے دنیا کو جنگ کی طرف دھکیل دیا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمزور قیادت کے باعث دنیا میں متعدد جنگیں بھڑک اٹھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں دنیا میں استحکام تھا اور کئی بین الاقوامی بحرانوں کو مؤثر سفارت کاری کے ذریعے روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی کمزور حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر عدم استحکام کو جنم دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ پیوٹن آئندہ 50 دنوں میں یوکرین کے حوالے سے اپنا مؤقف بدل سکتے ہیں، جس سے تنازع کے حل کی امید پیدا ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ممکنہ جنگ کو روکا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ جلد خارجہ امور سے متعلق مزید اہم اعلانات کریں گے۔

Scroll to Top