دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بنگلہ دیش کے لیے روانہ

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کے سلسلے میں قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کراچی سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

ٹیم براستہ دبئی بنگلہ دیش پہنچے گی جہاں 20 جولائی سے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دوسرے گروپ میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔

سیریز کے تمام میچز ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں دونوں ٹیمیں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کریگی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو منوائیں اور عالمی کرکٹ میں اپنا مقام مستحکم کریں۔

پاکستان کرکٹ شائقین کی نظریں ٹی 20 سیریز پر مرکوز ہیں جہاں مقابلہ سخت اور دلچسپ رہنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top