عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز بڑی کمی دیکھنے میں آئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی واضح طور پر محسوس کیے گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہو کر 3,335 ڈالر پر پہنچ گئی جو حالیہ دنوں میں ایک بڑی گراوٹ تصور کی جا رہی ہے۔
عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔ 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 3,000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,572 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستوں کے حلف کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، فی تولہ چاندی بدستور 4,014 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3,441 روپے پر مستحکم رہی۔




