جعلی تعلیمی اسناد پر کارروائی،ڈپٹی کمشنر صوابی نے دو اہلکار برطرف کر دیے

Pakistan SCO Summit 2026

ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے ڈی سی آفس کے دو اہلکاروں کو ملازمت میں ترقی کے لیے جعلی تعلیمی اسناد پیش کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایک اسسٹنٹ اور ایک نائب قاصد کے خلاف انکوائری مکمل کی گئی جس میں جعل سازی ثابت ہونے پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری ادارے میں کرپشن، جعل سازی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top