پشاور(شاہدجان)ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا احمد کنڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے جس میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ سے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے حکم پر نکالے گئے 139 ملازمین کی برطرفی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف برطرفیوں کی وجہ مالی خسارہ بتایا گیا تو دوسری جانب وائس چانسلر سیکرٹریٹ، ایندھن، الاونسز، ریفریشمنٹ اور دیگر اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔
مزید کہا گیا کہ دو سال گزرنے کے باوجود مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے سے یونیورسٹی شدید انتظامی بحران کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی طیاروں کےلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع ، بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں کا نقصان
توجہ دلاو نوٹس میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطرف ملازمین کی بحالی، مالی و انتظامی آڈٹ اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے۔





