پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز اور فوجی طیارے اب 23 اگست 2025تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر لاگو ہو گی، جن میں کمرشل، کارگو اور فوجی پروازیں شامل ہیں۔ اس فیصلے کے تحت بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچایا، ہم نے بحالی کی راہ ہموار کی، عطا تارڑ

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔

Scroll to Top