وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر کامرس ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارت (یو ایس ٹی آر) کے نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کی اور اس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ پہنچنے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں جانب سے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی تعلقات خاص طور پر معاشی شعبے میں مضبوط بنانے کے لیے تمام ممکنہ راستے تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کے ٹو بیس کیمپ کے قریب برفانی تودہ گرنے سے مقامی ہائی پورٹر جاں بحق، تین غیر ملکی کوہ پیما زخمی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان روایتی اور غیر روایتی شعبوں جیسے ٹیکنالوجی، آئی ٹی، معدنیات اور زراعت میں تعلقات کو بڑھانے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلقات استوار ہو سکیں۔





