بنوں میں تخریب کاری کی کوشش ناکام، مشکوک بیگ سے دو ہینڈ گرنیڈ برآمد

Pakistan SCO Summit 2026

بنوں کے تھانہ غوریوالہ کی حدود میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی ممکنہ کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کو ایک مشکوک بیگ کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

کارروائی کے دوران بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  : بجٹ کے بعد موٹر سائیکلیں مزید مہنگی،یاماہا اور یونیک نے قیمتیں بڑھا دیں

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مہارت سے تمام دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا جس سے کسی بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top