زمین پر دریافت ہونے والی مریخ کی سب سے بڑی چٹان کتنے ڈالرز میں نیلام ہوگئی ،قیمت جان کر دھنگ راہ جائیں گے

مریخ کی سب سے بڑی چٹان زمین پر دریافت ہونے کے بعد تقریباً 53 لاکھ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ ارب روپے) میں نیلام ہو گئی ہے۔

NWA 16788 نامی یہ شہابی پتھر 24.5 کلوگرام وزنی ہے جسے ایک گمنام خریدار نے نیو یارک میں منعقدہ سوتھبِز نیلامی میں خریدا۔

زیادہ تر شہابی پتھر یا سیارچوں کے ٹکڑے وہ ہوتے ہیں جو زمین کے ماحول سے گزرتے ہوئے زمین پر گرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تقریباً 50 لاکھ سال قبل مریخ سے ایک سیارچہ یا شہاب ثاقب بہت تیزی سے زمین سے ٹکرا گیا تھاجس کے نتیجے میں چٹانیں اور ملبہ خلا میں اڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بیٹری سے چلنے والی ای وی ای الیکٹرک بائیکس بغیر منافع اقساط پر حاصل کرنا ممکن ہوگیا

سوتھبِز کے مطابق NWA 16788 نومبر 2023 میں نائجر سے دریافت ہوئی اور یہ مریخ کی اب تک دریافت ہونے والی چٹانوں میں سے تقریباً 70 فیصد بڑی ہے۔

Scroll to Top