عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد آج نمایا ں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتیں گزشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ چکی تھیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل (West Texas Intermediate) کی قیمت میں ایک ڈالر 60 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 101 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی معیار کے برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی ایک ڈالر 56 سینٹ کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل 115 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے پر حوثی باغیوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے بعد عالمی منڈی میں توانائی کی رسد متاثر ہونے کے شد ید خدشات پیدا ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں یکلخت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ نیلامی کا پیسہ اب پسماندہ علاقوں کی بچیوں کی تعلیم پر لگے گا، وفاقی حکومت کا اہم پیش رفت

جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پر امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالر کا ضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ پورے ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کی مجموعی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد کا مجموعی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم رواں ہفتے کے آغاز میں منڈی میں معمولی استحکام کے باعث قیمتوں میں یہ کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top