پی ٹی آئی کے 5 اگست کی ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں مالاکنڈ ریجن کے 7 ارکان بغیر اطلاع غیر حاضر رہےجس پر پارٹی کےصوبائی سیکرٹری جنرل علی اصغر نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کو وارننگ جاری کر دی ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے ایم پی ایز میں میاں شرافت علی، ڈاکٹر امجد علی، سلطان روم اور شکیل خان،سید فخر جہاںاور علی شاہ خان شامل ہیں جبکہ ایم این اے سہیل سلطان بھی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔
علی اصغر نے کہا کہ اجلاس میں غیر حاضری ناقابل قبول ہے اور یہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ ایسی کوتاہی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پارٹی کی تمام سرگرمیوں پر سخت نگرانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ ریلی کی کامیابی کے لیے تمام ممبرز مکمل طور پر متحرک اور منظم ہوں۔





