اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اربعین کے موقع پر خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے 8 اگست سے 11 اگست تک پاکستان سے نجف کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ واپسی کی پروازیں 18 اگست سے 23 اگست تک دستیاب ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اربعین کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر کیا گیا ہے، تاہم عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازیں چلانے کی درخواست کی ہے۔
مزید یہ کہ پاکستان سے لاکھوں زائرین روڈ کے ذریعے ایران کے راستے نجف پہنچتے ہیں جہاں سے اربعین کے سلسلے میں شرکت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور افغانستان نے غزہ پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا
پی آئی اے کا یہ خصوصی فلائٹ آپریشن اربعین کی عظیم الشان تقریبات میں شرکت کرنے والے زائرین کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔





