عوام کو گمراہ کرنیوالوںکا وقت ختم،سانحہ 9 مئی کے ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے، رانا تنویر

عوام کو گمراہ کرنیوالوںکا وقت ختم،سانحہ 9 مئی کے ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے، رانا تنویر

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی ایک قومی سانحہ تھا، اس میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ )کیمطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ سزا یافتہ اور نااہل ارکانِ اسمبلی کی نشستوں پر جلد ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ جمہوری عمل میں خلل نہ آئے۔

رانا تنویر حسین نے بانی تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دوغلی پالیسی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ اب بے نقاب ہو چکا ہے، اور قوم اب مزید دھوکے میں نہیں آئے گی۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں تو تبدیلی لانا منتخب نمائندوں کا آئینی و جمہوری حق ہے، اور اس پر عمل درآمد بھی پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور امداد میں پہلے کی طرح مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Scroll to Top