جب سلمان اور قاسم آئیں گے، ہم ان کے ساتھ ہوں گے، شیخ وقاص کا دوٹوک اعلان

جب سلمان اور قاسم آئیں گے، ہم ان کے ساتھ ہوں گے، شیخ وقاص کا دوٹوک اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے جب بھی پاکستان آئیں گے، پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ نجی نوعیت کا ہے، مگر سیاسی طور پر پارٹی اپنی قیادت کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل (آج نیوز) سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے امریکا سے واپس لندن جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے جب بھی پاکستان آئیں گے، اپنے والد سے ملاقات کریں گے، تاہم فی الحال خاندان کی طرف سے ان کی آمد کے بارے میں کوئی حتمی تاریخ یا پروگرام فراہم نہیں کیا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان اپنے چیئرمین کے بچوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

’’یہ ایک خاندانی اور ذاتی معاملہ ضرور ہے، لیکن پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ جب وہ وطن واپس آئیں گے تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخالفین اس معاملے پر بلاوجہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں، حالانکہ فیملی کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

Scroll to Top