ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی، موسم مرطوب اور گرم رہنے کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی، موسم مرطوب اور گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اور نارووال میں بھی بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع سوات، دیر، چترال، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، مردان، صوابی، پشاور، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، اورکزئی اور وزیرستان میں بھی بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کچھ جنوبی اور مشرقی اضلاع کراچی، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سانگھڑ، میرپور خاص، خیرپور، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی اور مرطوب موسم کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جب کہ بالائی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Scroll to Top