وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں ایک اور سنگ میل، صوبائی حکومت کا سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی طرف نمایاں پیشرفت۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کی منظوری کے لئے بھیجے جانے والے سمریوں کو ای۔سمری پر منتقل کردیا گیا، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے پہلی باضابطہ ای۔سمری پر دستخط کردیے۔
پہلی ای سمری وزیر اعلی کو آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی، موصول ہوتے ہی وزیر اعلی نے سمری پر ڈیجیٹل دستخط ثبت کردیے۔
ای۔ سمری کا اجراء دفتری امور اور فائل ورک کو پیپرلیس بنانے کی طرف اہم پیشرفت ہے، علی امین گنڈاپور اگلے مرحلے میں ڈیجیٹل نوٹ پارٹ کا بھی اجراء کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی سرکاری مراسلوں، اعلامیوں اور حکم ناموں کو بھی ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، علی امین گنڈاپور اسی طرح صوبائی کابینہ کے اجلاسوں کے لئے ورکنگ پیپرز سمیت دیگر امور کو ای۔ سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے، وزیر اعلی اس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے گا۔
علی امین گنڈاپور سرکاری محکموں کے استعداد کار میں بہتری آئے گی اور دفتر امور میں شفافیت یقینی ہوگی، وزیر اعلی اس اہم اقدام سے سرکاری امور نمٹانے میں تاخیری حربوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
علی امین گنڈاپور موجودہ صوبائی حکومت سرکاری امور کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے پر کام کر رہی ہے، وزیر اعلی اس مقصد کے لئے ڈیجیٹل گورننس روڈ میپ کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور موجودہ صوبائی حکومت متعدد عوامی خدمات کو پہلے ہی ڈیجیٹائز کر چکی ہے، وزیر اعلی ہم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو ڈیجیٹیل خیبر پختونخوا بنائیں گے۔





