سرگودھا کی انسداد دہشگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد خان بھچر، رانا بلال اعجاز سمیت 51 افراد اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت سرگودھا نے 9 مئی کے تھانہ سٹی میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مقدمہ نمبر 349/23 میں گرفتار ملزم محمد اسماعیل کو رینجرز اہلکاروں پر حملے کے جرم میں 25 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، رانا بلال اعجاز، احمد خان چھٹہ سمیت 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے میانوالی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر تمام اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، ڈی پی او میانوالی کو اس ضمن میں کارروائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دوسری جانب رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے مقدمے میں نامزد ملزم ہاشم عباسی کی ٹرائل روکنے کی درخواست بھی عدالت نے مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ، سلمان اکرم راجہ کو 19 اگست تک حفاظتی ضمانت، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
فیصلہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے میانوالی ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سنایا جو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد درج کیا گیا تھا۔