پشاور ہائیکورٹ، سلمان اکرم راجہ کو 19 اگست تک حفاظتی ضمانت، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

پشاور ہائیکورت نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹس طلب کر لیں۔

سماعت کے بعد سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست اور پاکستان کے وفادار ہیں، باغی یا غدار نہیں، ان کا کہنا تھا کہ بعض ایسے مقدمات میں بھی انہیں نوٹسز موصول ہو رہے ہیں جن میں وہ نامزد ہی نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ا ان کا تعلق پاکستان کے عوام، آئین اور جمہوری اصولوں سے ہے، پانچ اگست کو پرامن احتجاج کیا جائے گا جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم بطور شہری اپنی موجودگی کا پرامن اظہار کریں۔

Scroll to Top